پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم ختم کیے جانے پر برہم

لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے وفاق کی جانب سے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ اسکیم ختم کیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم بلاک کیے جانے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم آبادی کی اکثریت کے لیے ایک نعمت تھی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کمر توڑتی مہنگائی ان کی پوری کمائی ہضم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ نجی شعبہ صحت اس انشورنس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں ہسپتال قائم کر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے معروف جریدے لانسیٹ نے بھی سراہا۔ اسے ختم کرنا ان دو کرپٹ خاندانی جماعتوں کی گھٹیا ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔