پرویز مشرف کا جسد خاکی دبئی سے کراچی کیلئے روانہ

دبئی(اُمت نیوز)سابق صدر پاکستان اور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی میت دبئی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی طیارہ سابق صدر کےجسد خاکی کو لے کر تقریباً10 بجے کراچی ایئر پورٹ لینڈ کرے گا۔

پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا، بیٹا بلال اور بیٹی بھی اس خصوصی طیارے میں موجود ہیں اور پاکستان آرہے ہیں۔پرویز مشرف کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گ

یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانہ میت پاکستان لے جانے کے لیے پہلے ہی این او سی جاری کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اتوار کی صبح دبئی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 79 برس تھی۔

پرویز مشرف ایمیلوئیڈوسس جیسی بیماری  میں مبتلا  تھے اور 18 مارچ 2016ء سے دبئی کے امریکی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔