ترکیہ(اُمت نیوز)ترکیہ میں آنے والے زلزلہ جس میں اب تک تقریباً 2600 اموات ہو چکی ہیں۔ اسی دوران لائیو رپورٹنگ کرنے والے صحافی نے رپورٹنگ چھوڑ کر بچی کو بچانے کیلئے دوڑ پڑ تا ہے اور یہ مناظر ٹی وی پربراہ راست دیکھے گئے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان صحافی زلزلے کے دوران براہ راست رپورٹنگ کے دوران آفٹرشاکس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے عمارت زمین بوس ہو جاتی ہے ۔چیخوں کی آوازیں آنےپر رپورٹ چھوڑ کر عمارت کی طرف دوڑنا شروع کردیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رپورٹنگ کے دوران کس طرح صحافی عمارت گرنے کے مقام پر پہنچ کر ننھی بچی کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرتا ہے۔
ٹیلی ویژن رپورٹر روتی کو بچی کو دلاسہ دے دیتا ہے ۔اور ہر طرح کی مدد دینے کی یقین دہانی کرا رہا ہے۔
ترکیہ میں لائیور رپورٹنگ چھوڑ کر صحافی یکسیل اکلان بچی کو ریسکیو کرنے دوڑ پڑا اور مناظر براہ راست ٹی وی پر دیکھے گئے۔ صحافی چیخوں کی آوازیں آنے پر رپورٹنگ چھوڑ کر عمارت کی طرف دوڑ لگاتا ہے اور عمارت گرنے کے مقام پر پہنچ کر ننھی بچی کو اٹھا کر محفوظ مقام پر منتقل کرتا ہے۔ pic.twitter.com/ka1uZj7pkU
— Asghar Narejo (@AsgharNarejoo) February 6, 2023
اس دوران رپورٹر کے ساتھ کیمرا مین نے بھی بھاگتے ہوئے سارے مناظر فلمبند کیے جو ٹی وی پر براہ راست نشر ہوئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔