اداکارہ حرا مانی اور فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی پر حملہ کس نے کیا؟

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے  مبینہ طور پر حملہ کیا اور اسٹاف سے بدتمیزی کی۔

اس بات کا انکشاف نبیل قریشی نے رات گئے انے ٹویٹ میں کیا جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ نامور اداکارہ مائرہ خان نے بھی اس پر حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے، اور کون حساب دے گا۔؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ  پر مائرہ خان  نے ڈائریکٹر نبیل قریشی کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنےردعمل  میں لکھا کہ اس حملے پر یقین بھی نہیں آرہا، بتایا جائے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

رات گئے سوشل میڈیا کے ذریعے ملنے والی رپورٹس کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے اسٹاف پر حملہ کیا اور ان سے بدسلوکی کی۔

اس حوالے سے نبیل قریشی نے ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔

نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ حرا منی منتیں کرتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی اور دروازہ بھی توڑ دیا۔