ترکیہ(اُمت نیوز) ترکہ اور شام میںزلزلے سے اموات کی تعداد کی تعداد 7000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابقزلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ ریسکیو ورکرز ملبے میں پھنسے زندہ افراد کو بچانےکے لیے کوششیں کی جارہی ہیں،
بعض علاقوں میں شدید سردی اور برفباری ہونے سے متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔آفٹر شاکس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا، جس نے مزید تباہی پھیلائی ہے۔
ترکیہ اور شام میں کم و بیش 7000 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، زلزلے سے ترکیہ میں 5ہزار 434 جب کہ شام میں 1832 افراد جان سےگئے، مجموعی طور پر16000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ترک صدر نے ترکیہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور ملک بھر میں ایک ہفتے کے سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، ترکیہ میں ایک ہفتے تک پرچم سرنگوں رہےگا،13 فروری تک اسکول بند کردیےگئے ہیں
، غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔