ایران اپنی زیر زمین ایگل 44 بیس منظر عام پر لے آیا

 

ایران(اُمت نیوز)ایران کی زیر زمین ایگل 44 بیس منظر عام پر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیر زمین اس بیس کا نام ایگل 44 ہے۔ اس میں کئی لڑکا طیارے سما سکتے ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایئر فورس بیس ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہلڑاکا اور ڈرون طیارے آپریٹ کرنے کی صلاحیت ایگل 44 بیس رکھتی ہے۔
یہ زیر زمین بنائی گئی ایران کی اہم ترین ایئر فورس بیسز ہیں ۔یہاں لڑاکا طیارے کھڑے ہوسکتے جوطویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں سے لیس ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد بغیری نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہماری کئی ایئر فورس بیسز سے ایران پر اسرائیل سمیت کسی بھی دشمن کے حملے کا جواب دیا جائے گا جس میں ایگل 44 بھی شامل ہے۔


یاد رہے کہ چند ہفتے قبل امریکا اور اسرائیل نے تینوں مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’جونیپر اوک‘ کی تھیں جن میں لڑاکا طیاروں نے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا اظہار بھی کیا تھا۔