ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کا کل آخری دن

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لیے  مختلف جماعتوں اور آزاد 20 سے زائد  امیدواروں نے  جمع ، جبکہ 140 سے زائد  نے نامزدگی فارم حاصل کیے ہیں، بدھ کو کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔  ذرائع  کے مطابق  این اے 242 شرقی 1، این اے 243 شرقی 2، این اے 243 شرقی 3، این اے 247 جنوبی 2، این اے 250 غربی 3، این اے 252 غربی 5، این اے 254 وسطی 2 اور این اے 256 وسطی 4 پر  مجموعی طور اب تک  مختلف جماعتوں اور آزاد  20 سے زائد امیدواروں  نے کاغذات نامزدگی جمع  کرائے ہیں  ، جبکہ  مجموعی طور پر  اب تک متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے  ڈاکٹر فاروق ستار ، سید مصطفیٰ کمال  سمیت  پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف  اور دیگر 140 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل  کئے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات  کے لئے   8فروری (کل ) کاغذات نامزدگی  جمع  کرانے کی آخری تاریخ ہے، جبکہ 9فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری ہوگی اور  کاغذات کی جانچ پڑتال 13 فروری کی جائے گی۔ منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں  16 فروری تک جمع اور فیصلے  20 فروری تک ہونگے، جبکہ امیدواروں کی نظرثانی  فہرست 21فروری کو جاری ہوگی ،  22فروری تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور حتمی فہرست جاری ہوگی ، جبکہ  23فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ ہونگے اور ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہو نگے ۔یہ نشستیں تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی  ہیں ۔