شام زلزلہ،داعش کے 20 قیدی جیل توڑ کرفرار

شام(اُمت نیوز)شدت پسند تنظیم داعش شام میں زلزلے کے بعد 20قید جیل توڑ کر فرار ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ قیدیوں کوترکیہ کی سرحد کےقریب واقع راجوٹائون میں قائم فوجی جیل میںقید کیا گیا تھا
زلزلے کے بعد ہرطرف افراتفری پھیل گئی تھی جس کے دوران داعش کے 20 قیدی جیل سے بھاگ گئے
جیل حکام کے مطابق زلزلے کے بعد جیل میں افراتفری کا ماحول پیدا ہونے کے بعد قیدیوں نے جیل کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا،
اسی دوران 20 قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔فوجی جیل میں داعش کے 1300 جنگجوؤں سمیت 2 ہزار قیدی سزائیں کاٹ رہے تھے۔