شام (اُمت نیوز)شام میں قیامت خیز زلزے میں ملبے کے نیچے دبنے والی شامی لڑکی17گھنٹے اپنی چھوٹی بہن کیلئے ڈھال بنی رہی ہے۔ اس کے سر کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے کوشش کرتی رہی ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے تلے دبی شامی لڑکی کس طرح اپنی چھوٹی بہن کے سر کو اپنے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور اس کو اپنے سینے سے لگا رکھا ہے۔ بڑی بہن چھوٹی بہن کو حوصلہ دیتی رہی
یہ دونوں بہنیں ایک بڑے بلاک کے نیچے دبی ہوئی تھیں اور حرکت نہیں کر سکتیں تھیں۔اس کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری ۔
ریسکیو ٹیم جب موقع پر پہنچی تو امدادی ٹیم کے ایک اہلکار نے شامی لڑکی کو باتوں میں لگایا تاکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک انہیں اطمینان دلایا جا سکے۔
اہلکار نے اس سے چھوٹی بہن کے کھلونوں کے بارے میں پوچھا؟۔
ملبے تلے دبی شامی لڑکی نے ریسکیو اہلکار سے کہا کہ ’انکل مجھے یہاں سے نکال لیں۔ میں زندگی بھر آپ کی خدمت کرتی رہوں گی‘۔
هذا الفديو كسر قلبي 💔
تقول الطفله للمنقذ عندما وصل لها: "عمو طالعني بصير عندك خدامة"
بسبب التعب الذي عاشته، بقيت هي وأختها لمدة 17 ساعة تحت الأنقاض ولا تستطيع الحراك. #زلزال_سوريا pic.twitter.com/n10RmXvyG9
— عمر مدنيه (@Omar_Madaniah) February 7, 2023
مقامی میڈیا اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لڑکی اور اس کی بہن کو زلزلے کے سترہ گھنٹے بعد ملبے سے نکال لیا گیا۔