احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔فائل فوٹو
احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔فائل فوٹو

ترکیہ زلزلہ،فٹبال ٹیم کے گول کیپر بھی جاں بحق ہو گئے

انقرہ: ترکیہ میں آنیوالے میں ہولناک زلزلے میں فٹ بال ٹیم کے 28 سالہ گول کیپر کیپر احمد ترکسلان جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں زلزلے کے باعث کئی گھنٹے ملبے تلے پھنسے رہنے کے بعد فٹ بال ٹیم کے گول کیپر احمد ترکسلان انتقال کرگئے ،احمد کے انتقال کی تصدیق فٹبالر کے کلب نے ٹوئٹر پر کی ۔

کلب ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ احمد کے انتقال پر افسردہ ہیں ،زلزلے میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ،احمد ایک خوبصورت انسان تھے جنہیں بھلایا نہیں جا سکے گا۔

یاد رہے کہ ترکیہ زلزلے میں کئی کھلاڑی بھی ملبے تک پھنس گئے تھے جن میں کچھ کھلاڑیوں کو زندہ ملبے تلے سے نکال لیاگیا ہے۔