ملتان (امت نیوز)ملتان میں پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر سمیت 10 کارکنان کوگرفتار کرلیا۔ ان پر الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن میں حلقہ این اے 155 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان میں تصادم ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن کا دفتر میدان جنگ بنا۔
الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لےکر ملزمان کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ملک عامر ڈوگر کو انکے ڈیرے سے 10 کارکنان سمیت گرفتار کرلیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ طارق رشید اور کارکنوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے عامر ڈوگر اور کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق چیف وہپ کی گرفتار حکومت کی بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے۔
عامر ڈوگر قومی اسمبلی کے تحریک انصاف کے سابقہ چیف وہییپ کی گرفتاری بڑھتی ہوئی فسطائیت کی ایک اور تازہ مثال ہے. جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 8, 2023
پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ڈی ایم اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے۔
ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہے۔ PDM اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے اور عامر ڈوگر کو فوری رہا کیا جائے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 8, 2023