ملک ڈیفالٹ تب ہوتا ہے جب وہ اپنی پیمنٹ نہ کرسکے۔فائل فوٹو
ملک ڈیفالٹ تب ہوتا ہے جب وہ اپنی پیمنٹ نہ کرسکے۔فائل فوٹو

وزیرپیٹرولیم نے پیٹرول ذخیرہ کرنےوالوں کو سخت نتائج سے خبردارکردیا

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نےکہاہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں، مصنوعی قلت کی وجہ ذخیرہ اندوزی ہے۔ وفاقی وزیر نے  پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے وال کو سخت نتائج سے خبردار کر دیا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، ہمارے پاس 20 روز کے پیٹرول اور 29 روز کے ذیزل کا اسٹاک موجود ہے۔

مصدق ملک کا کہنا تھا ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے کہتا ہوں کہ آج ہی رک جائیں ورنہ سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے، جو بھی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہوا اس کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا

چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی ہے۔