مقصد حکومتی امور میں مریم نواز کی سپورٹ کرنا ہوگا، فائل فوٹو

فوادچوہدری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ہوگا،راناثنااللہ

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہاہے کہ  فواد چوہدری نے دھمکیاں دیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا، دوبارہ الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے پر ان کے خلاف دوبارہ مقدمہ درج ہوگا۔ اگر سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان کے خاندان کو دھمکیاں دی گئی ہیں تو مقدمہ درج کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں، پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا نہیں۔ کوشش ہے کہ عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں جس میں انہیں رکھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکی خط کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا، عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیے کسی ایک کا ثبوت نہیں دیا،

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ جو شیخ رشید نے کہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید حوصلہ پیدا کریں ان کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جن کو ہمیں جیل میں رکھنا ہے ان کو رکھیں گے، ہم اپنی مرضی سے ان کو جیل میں رکھیں گے، جن کو ضرورت ہے ان کو جیل میں رکھیں گے تاکہ ان کو  پتا چلے کہ جیل ہوتی کیا ہے۔

رانا ثناء نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی رائے کا اظہار پارٹی میں بھی کرتے ہیں، ایک طرف امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی ہیں تو دوسری طرف سردار مہتاب عباسی ہیں، ان کا آپس میں مسئلہ ہے پہلے بھی حل کرنے کی کوشش کی اب معاملہ گہرا ہوتا جا رہا ہے، خدشہ ہے یہ لوگ آگے ایک ساتھ نہیں چل سکیں گے