حکومت کا عام انتخابات کیلئےالیکشن کمیشن کو اضافی رقم دینے سے انکار

اسلام آباد(امت نیوز) حکومت نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے عام انتخابات کیلئے 14 ارب روپے کی اضافی گرانٹ مانگی تھی

الیکشن کمیشن نے درخواست دی تھی جس میں کہا تھا کہ عام انتخابات کے اخراجات 47 ارب سے بڑھ کر 61 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔

وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی مفاد میں انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ کا مطالبہ موخر کرے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک اضافی ضمنی گرانٹ کا مطالبہ نہ کیا جائے