پیرس: نسل پرستانہ کارٹون بنانے کیلئے بدنام فرانسیسی میگزین شارلی ایبڈو نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے پر انسانیت سے گرا ہوا کارٹون بنایا ہے جس کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔میگزین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’’آج کا کارٹون‘‘ کے عنوان سے کارٹون شیئر کیا جس میں زلزلے سے ہونے والی تباہی دکھائی گئی اور کیپشن لکھاکہ ’’ترکیہ میں زلزلے، (اب مجھے) ٹینک بھیجنے کی ضرورت نہیں‘‘۔دنیا بھر میں میگزین کی اس حرکت کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اسے گری ہوئی حرکت قرار دیا ہے۔ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کالین نے اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’جدید وحشی! اپنے غصے اور نفرت میں ڈوب جاؤ۔‘‘