بلدیہ مٹیاری میں 60 کروڑ روپے گھپلوں کا انکشاف

مٹیاری (نمائندہ امت)مٹیاری کے بلدیاتی اداروں میں 60 کروڑ روپے کے گھپلے کا انکشاف،۔ٹاؤن کمیٹی مٹیاری، اوڈیرولال اسٹیشن،کھیبراورمختلف یونین کونسلز میں ایڈمنسٹریٹرز اورعملے نے ملی بھگت کرکے گذشتہ دو سال کے دوران فرضی کچے ملازمین،اسپیئرپارٹس، ٹریکٹرز، لوڈر، چنگچی گاڑیوں کی مرمت، الیکٹرک اشیا، اسٹیشنری، تیل کی خریداری اور دیگر کاموں کے جھوٹےبل بناکر 60 کروڑروپے سے زائد رقوم غبن کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ ٹاؤن کمیٹیوں،یو۔سیز میں ٹاؤن کمیٹی مٹیاری،کھیبر، اوڈیرو لال اسٹیشن اور دیگر ٹاؤن کمیٹیاں اوریونین کونسلز اڈیرولال ولیج ،بائوخان، پالی جانی، شاہ پور اور دیگر شامل ہیں،فرضی کچے پانچ ۔پانچ سوملازمین ظاہر کرکے ان کےنامون سے بل بناکر ہرمہینے لاکھوں روپےہڑپ کئےجاررہے ہیں،ہرمہینے کچرا اٹھانے والے ٹریکٹرز، لوڈنگ، چنگچیز اور دیگر مشینری کے اسپیئر پارٹس، ان کی مرمت کے نام پر لاکھوں روپے کے بل پاس کرائے جاتے ہیں،ہرمہینے تیل کے بھی جھوٹے بل بناکر لاکھوں روپیےغبن کئے گئے ہیں،گذشتہ سال ماہ جولائی سے نومبر تک بڑی رقوم غبن کی گئی ہیں،سال 2021 ۔ 2022 تک 60کروڑ روپے جھوٹےبل بناکر ہڑپ کئے گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کے فرضی ملازمین کے بلون کی رقوم میں سے بااثر سیاسی افراد کے نوکروں کی ماہانہ تنخواہیں دی جاتی ہیں۔عوام نے بتایا کہ مذکورہ ٹاؤنز، یو۔سیز کے پاس صفائی کے اپنے ملازمین موجود ہیں لیکن مٹیاری ۔کھیبر،اوڈیرولال اسٹیشن اور دیگر ٹاؤن کمیٹیوں اورمختلف یو۔سیز کی صفائی کے کا کام من پسند ٹھیکیداروں کے حوالے کئے گئے ہیں اور جولائی سے ٹول، پڑی دیگر ٹیکسز بھی مذکورہ عملہ وصول کرکے ہضم کرنے میں مصروف ہے ۔اس سلسلے میں موقف معلوم کرنے کے لیئے ٹاؤن کمیٹیز مٹیاری کے مقررایڈمنسٹریٹر، اے سی مٹیاری عدیل احمد سوھو، ذوالفقار لاکھو اور دیگر سے باربار رابطہ کیا گیا تو مذکورہ افسران نے موقف دینےسے انکار کردیا۔ مٹیاری ۔کھیبر اوڈیرولال اسٹیشن اور دیگرعلاقوں کے عوام نے بلدیاتی اداروں میں ہونے والے گھپلوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔