پی ٹی آئی کے سابق ارکان کوایوان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،اسپیکر

اسلام آباد:  اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاﺅس کی بلڈنگ میں آ سکتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی تک موصول نہیں ہوا،فیصلہ موصول ہونے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیاجائے گا،بطور سابق ممبران پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں ارکان آ سکتے ہیں ،کسی بھی رکن کو قومی اسمبلی ایوان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکیورٹی کو ہدایات جاری کردیں، اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی ایوان میں نہ آنے پائیں،اسپیکر نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان ایوان کے اندرداخل نہیں ہو سکتے جب تک معاملے پر وضاحت نہ ہو جائے، غیر ممبر ایوان میں ایم این ایز نشستوں پر بیٹھ سکتا ہے نہ گیلریز سے آگے جاسکتا ہے۔