کراچی(امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے دیرینہ دوست شاداب خان کی شادی میں شرکت کی بجائے بیٹنگ پریکٹس کو ترجیح دی۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کی نیشنل اسٹیڈیم پر پہلے پریکٹس سیشنز منسوخ کرنے کی وجہ بھی شاداب خان کی شادی ہی نکلی۔
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابراعظم نے مسلسل تیسرے دن نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنی مشقیں جاری رکھیں۔ انہوں نے اپنے دیرینہ دوست اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی لاہور میں شادی میں شرکت سے اجتناب برتا اور پریکٹس کو فوقیت دی
اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیشتر کھلاڑی اپنے ساتھی کرکٹر کی شادی کی تقریب میں شرکت کی وجہ سے کراچی نہیں پہنچ سکے۔