لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔ ٹرافی کو ’سُپر نووا‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے اوپر ایک ستارہ بھی لگایا گیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ایس ایل کی جانب سے ٹرافی کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
🏆 𝐀 𝐑𝐎𝐘𝐀𝐋 𝐔𝐍𝐕𝐄𝐈𝐋 🏆
📸 First look at the #HBLPSL8 𝘚𝘶𝘱𝘦𝘳𝘯𝘰𝘷𝘢 Trophy at the historic Shalimar Gardens ✨
Read more ➡️ https://t.co/34hSJ7rogS#SabSitarayHumaray pic.twitter.com/Nds1Ife9mf
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 9, 2023
پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب لاہور کے تاریخی مقام شالیمار باغ میں کی گئی جس میں تمام فرنچائزز کے مالکان سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق رواں سیزن کی ٹرافی 24 قیراط سونے سے پاکستان میں ہی بنائی گئی ہے۔
The Beautiful SuperNova PSL 8 TROPHY 😍🏆❤️❤️@najamsethi
صاحب کے ہوتے پی ایس ایل میں کچھ نیا تو ہوگا نا….
Well done PSL Team#PSL2023 #psltrophy #PSL8Trophy pic.twitter.com/L5kafRK4I9— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 9, 2023
’سپر نووا‘ ٹرافی نو ہزار سے زائد زرقون لگائے گئے ہیں جبکہ اس کے تین ستون ہیں جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نصب العین اتحاد، جذبہ اور قوت کی عکاسی کرتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں دفاعی چیمپیئنز لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔