ایبٹ آباد:گھرمیں آگ لگنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،ریسکیو ذرائع.جاں بحق ہونے والوں میں 40سالہ ثمینہ بی بی ، 22سالہ معین،15سالہ منیب اور 23 سالہ منیبہ شامل

February 9, 2023 · اہم خبریں

ایبٹ آباد(امت نیوز)ایبٹ آباد میں ٹھنڈیانی روڈ گلی بڑیاں کے مقام پر گھر میں آگ لگنے سے خاتون اور بچوں سمیت 4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں آگ  شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی

آگ لگنے کے فوری بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں

جاں بحق ہونے والوں میں 40سالہ ثمینہ بی بی ، 22سالہ معین،15سالہ منیب اور 23 سالہ منیبہ شامل ہیں

حادثے کی جگہ پر گاڑیوں کا راستہ نہ ہو کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں نے پیدل پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا