کراچی(امت نیوز)کراچی میں ڈیری فارمرز کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ۔فی لیٹر دودھ کی قیمت میں یکمشت بیس روپے کا اضافے کا اعلان کردیا۔ انتظامیہ کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ آئے روز کامعمول بن گیا ہے
ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 11 فروری سے کراچی میں دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے گا۔
قیمت میں اضافے کے بعد دودھ 6113 روپے فی من سے بڑھ کر 6862 روپے من ہوجائے گا۔
اس وقت شہر میں دودھ 180 سے 190 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جارہا ہے، شہریوں کا کہناہے کہ وہ پہلے ہی انتہائی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں ایسے میں ڈیر فارمرز کی جانب سے ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافے سے ان کی مشکلات اور بڑھ جائیں گی ۔
شہریوں نے شکوہ کیا کہ دودھ کی قیمتوں میں ڈیری فارمرز ہر چند دن بعد اضافہ کردیتےہیں مگر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
کمشنر کراچی نے دسمبر 2022 میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرکے فی لیٹر خوردہ قیمت 180 روپے مقرر کی تھی۔