نگران وزیر اعلیٰ نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی ،فائل فوٹو
نگران وزیر اعلیٰ نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی ،فائل فوٹو

وہاب ریاض پی ایس ایل کھیلنے کے بعد حلف اٹھائیں گے

لاہور: قومی کرکٹر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے بعد پنجاب کے وزیر کھیل کا حلف اٹھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے وہاب ریاض کا حلف تاخیر سے لینے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی، وہاب ریاض اب مکمل پی ایس ایل کھیلیں گے، وہ ایونٹ کے اختتام پراپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔