عمران حکومت کے معاہدوں سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ پڑا،مریم اورنگزیب

ایبٹ آباد(نمائندہ امت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کا پہلا دور ہو چکا ۔ ملک کی تاریخ میں میاں نواز شریف نے آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کیا تھا۔موجودہ حالات میں عمران خان کی حکومت کے معاہدوں  سے مہنگائی کا بوجھ عوام پر پڑا ہے ۔پی ڈی ایم کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ایبٹ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جا وید عباسی نے بھی خطاب کیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن نے  ملک بھر میں تنظیم سازی کا سلسلہ ہزارہ سے شروع کیا ہے ،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا ہزارہ سے محبت کا رشتہ ہے جب صحت کارڈ کا آغاز کیا تو خیبر پختون خوا میں سب سے پہلے ایبٹ آباد سے شروع کیا اور ہزارہ موٹر وے اور ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی لازوال محبت کا ثبوت ہے ۔

مریم اورنگزیب کا کہنا  تھا ہزارہ کا بھی حق ہے یہاں اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں چار سال ان کے ساتھ سڑکوں پر وقت گزارا ہے ،صحافیوں کی سیکورٹی کا بل بھی جلد منظور کروائیں گے ۔پیمرا کے حوالہ سے شکایات کے ازالہ کے لئے صحافی تنظیموں کو نمائندگی دی گئی ہے ۔صحافیوں کو تنخواہ ادائیگی کے حوالہ سے سفارشات مرتب کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے ۔میاں نواز شریف نے 2016 میں نہ آٹا، بجلی ، چینی کی قیمت نہیں بڑھائی تھی  ۔یہ پروگرام عمران خان کے معاہدے کے بعد شرائط سے ہٹ نہیں سکتا ۔اس معاہدے سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں  خود استعفی دیئے  ہیں۔ الیکشن کمشن ان کے ماتحت نہیں ہے یہ اپنے مرضی کے فیصلہ چاہتے ہیں ۔انہوں نے کابینہ میں اضافہ کے بارے میں بتایا کہ وفاقی کابینہ میں مشیر بغیر مراعات کے کام کر رہے ہیں۔