موجودہ حالات میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گھٹنا شروع ہو جائیں گے۔فائل فوٹو
موجودہ حالات میں پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گھٹنا شروع ہو جائیں گے۔فائل فوٹو

موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال کو تشویشناک قراردییا

کراچی(امت نیوز)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

موڈیز نے پاکستانی معیشت کی صورت حال کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے اگلے چند برسوں کی مالیاتی ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا۔

موڈیز کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی اگلے قسط جاری کرنے کی پیشگی شرط آمدنی بڑھانے کے اقدامات سے متعلق ہوسکتی ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے اصلاحاتی  پروگرام پر عمل درآمد کو مشکل بنائیں گے۔

موڈیز کے مطابق حکومت پاکستان کےلیے لیکوڈٹی اور بیرونی خدشات کا زور بڑھا ہوا ہے، اگلے چند سالوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا۔