جنرل (ر) باجوہ کےاعتراف کے بعد حکومت کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی،فواد

لاہور (امت نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے اعتراف کے بعد موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔ ملک کو جلد انتخابات میں جاناہوگا،  گزشتہ نو ماہ میں معیشت کا جو حال ہوا وہ سب کےسامنے ہے

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  جنرل (ر) باجوہ کےاعتراف کو بھی دیکھنےکی ضرورت ہے، ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ دوست ملک بتائیں پاکستان میں کس کی حکومت ہوگی، پاکستان میں حکومت کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کا کیسز  کے حوالے سے اعتراف بھی اہمیت کا حامل ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر اب کافی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں،  کیپٹن (ر) صفدر کی باتوں میں کافی وزن ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت کے فیصلےکے بعد ارکان  قومی اسمبلی بحال ہوچکے، اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر ارکان کو اسمبلی میں شرکت کی دعوت دیں، اس کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عمل مکمل کیا جائے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بننا پی ٹی آئی کا حق ہے۔