فیصل مسجد میں ترکیہ وشام زلزلے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ(فوٹو سوشل میڈیا)

فیصل مسجد میں ترکیہ وشام زلزلے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ترکیہ وشام زلزلے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد میں جمعے کی نمازپڑھنے کے بعد ادا کی گئی، زلزلے میں شہید ہونے والے ترک اور شامی مسلمانوں کیلئے دعائے مغفرت کی
غائبانہ نماز جنازہ میں ترک سفیر، اسلامی ممالک کے سفارتکار ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ہذال حمود العتیبی، جامعہ کے نائب صدور، معروف سماجی شخصیات شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ترکیہ کے سفیر مہمت پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صدر، وزیراعظم دیگر حکومتی عہدیداروں اور پوری پاکستانی قوم نے ہمارے ساتھ جو اظہار یکجہتی کیا اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی میں امدادی کارروائیاں پاکستان کی جانب سے مثالی ہیں،آج بھی پاکستان کی جانب امدادی سامان ترکیہ بھیجا گیا۔
انہوں کہا کہ اسلامی ممالک کا اس قدرتی آفت کے بعدہمارے ساتھ ہمدردی اور تعاون کا جذبہ قابل ستائش ہے۔
ترک سفیر نے کہا کہ پہلے دن ہی سے پاکستان نے زلزے کی امداد فراہم کرنا شروع کر دی تھی۔