ترکیہ (اُمت نیوز) پیر 6 فروری کو زلزلہ کے بعد ترک حکام نے آفٹر شاکس کے باعث اتاتر ک ڈیم کے ٹوٹنے کے خوف سے اسے کھول دیا ہے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیم میں دریائے فرات کا 48 بلین مکعب میٹر پانی ذخیرہ ہے۔ ڈیم کھولنے کی وجہ سے پانی دھوک العراقیہ گورنریٹ کے علاقے زاخو کی طرف بہ رہا ہے
ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک بے مثال اقدام ہے۔ ترکیہ اتاترک ڈیم کھول رہا ہے جو دریائے فرات کے 48 بلین کیوبک میٹر کو ذخیرہ کرتا ہے۔ یہ اس خوف سے کیا جارہا ہے کہ زلزلہ کے بعد ترکیہ میں آفٹر شاکس آرہے ہیں۔ ۔
اتاترک ڈیم ترکیہ کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک پاور پراجیکٹ ہے جس کی تعمیر میں تقریباً 10 سال لگے تھے ۔ اس ڈیم سے تقریباً 2,400 میگا واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے۔ یہ ڈیم دریائے فرات کے بالائی علاقوں میں واقع ہے جو اورفہ شہر کے شمال مغرب میں 80 کلومیٹر اور انقرہ سے 600 کلومیٹر دور شام کی سرحد کے قریب اناطولیہ سطح مرتفع کی بلندیوں کے درمیان ہے۔
#قیام_نهایی
رهاسازی آب از سدهای ترکیه به سمت عراقمنطقه پل عباسی در استان دهوک عراق و جاری شدن آب از سمت سدهای ترکیه ، که گفته می شود پس از بیم دولت اردوغان نسبت به وضعیت سد آتاتورک در حال رهاسازی است.#مهسا_امینی#زلزله_ترکیه_سوریه pic.twitter.com/3o0tKy31d4
— LiveIranNews (@Iran_News_2023) February 10, 2023