پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کےمطالبات ماننےکیلئے تیار

کراچی ( اُمت نیوز ) پیپلز پارٹی اورایم کیوایم مذاکرات میں بڑی پیشرفت ، پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ کےمطالبات ماننےکیلیے تیارہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق شام5 بجےگورنرسندھ کامران ٹیسوری ایم کیوایم مرکزبہادرآبادپہنچیں گے ، ایم کیوایم سےدھرناموخرکرنےکی درخواستگورنر سندھ کرینگے
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیوایم نےکل فوارہ چوک پردھرنا دینے کااعلان کررکھا ہے ، اتوار کو ہونے والے دھرنے کے لئے ایم کیو ایم نے رابطہ مہم شروع کر دی تھی
جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں ، مختلف ٹاؤن میں ورکرز کو فعال کرنے کے لئے اجلاس کئے جارہے تھے۔