انقرہ(امت نیوز)ترکی میں زلزلے سے تباہ عمارت کے ملبے میں دبے شخص کو 104 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران متاثرہ شخص سورہ بقرہ کی آخری آیات کی تلاوت کرتا رہا۔
ترکیہ کے صوبے کرامنمش میں 47 سالہ عثمان کو جب ملبے سے نکالا گیا تو اس دوران وہ سورہ البقرۃ کی آخری آیات کی تلاوت کر رہا تھا ۔
جس دوران عثمان کو ملبے سے نکالا جارہا تھا اسے قرآنی آیات پڑھتا دیکھ کرریسکیو ورکرز نے بھی انہی آیات کو دہرانا شروع کر دیا۔ یوں 104 گھنٹے عمارت کے ملبے تلے دبے رہنے کے بعد عثمان محفوظ رہا۔ عثمان کے ریسکیو آپریشن کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں اسے سورہ البقرۃ کی آخری آیات کو پڑھتے ہوئے سنا اور دیکھا جا سکتا ہے۔
ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئےہیں