قوم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے،عمران خان

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت کا تصور محال ہے، مضبوط، آزاد اور معتبر عدالتی نظام قانون کی حکمرانی یقینی بناتا اور دستور کی حفاظت کرتا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے سابق وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ قوم انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، آئین کی بالادستی کیلئے قوم عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے سنایا تھا۔

فیصلے کے مطابق عدالت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کا اعلان کرنے کی ہدایت کی تھی۔