صارفین اب چیٹ جی پی ٹی سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔فائل فوٹو
صارفین اب چیٹ جی پی ٹی سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔فائل فوٹو

چیٹ جی پی ٹی کا ماہانہ فیس مقررکرنے کا اعلان

نیویارک : چیٹ جی پی ٹی نے سبسکرپشن کی ماہانہ فیس مقررکرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت کےایک طاقتور پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی کی اس وقت دھوم مچی ہوئی ہے تاہم اس کی مرکزی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی سبسکرپشن فیس کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی ماہانہ سبسکرپشن فیس 20 ڈالر رکھی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق صارفین اب چیٹ جی پی ٹی سے غیرمعمولی فوائد حاصل کرسکیں گے۔ یہ سافٹ ویئر اب ہر طبقہ فکر کے افراد میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔