انقرہ(امت نیوز) ترکیہ اور شام میں اس ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 2کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔جن میں ترکیہ کے ڈیڑھ کروڑ اور شام کی ایک کروڑ 10لاکھ افراد شامل ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے ایک رپورٹ میں بتائی ۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے دونوں ملکوں میں درجنوں ہسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے طبی امداد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 42.8 ملین ڈالر جمع کرنے کی فوری اپیل کی۔تنظیم پہلے ہی اپنے ہنگامی فنڈ سے 16 ملین ڈالر جاری کر چکی ہے۔
زلزلے سے50 لاکھ سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں۔ جن میں تقریباً 35 ہزار بزرگ اورایک 14 لاکھ ملین سے زیادہ بچے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اندازوں کے مطابق زلزلے میں 4ہزار سے زائد عمارتیں منہدم ہوئیں