لازوال آواز کے جادوگر ضیا محی الدین انتقال کر گئے

کراچی:

ممتاز اداکار، ٹی وی میزبان اور معروف ہدایتکار ضیاء محی الدین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ 91 سالہ لیجنڈری فنکار گزشتہ چند دنوں سے کراچی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ خاندانی ذرائع نے خبر کی تصدیق کردی ہے۔ ضیا محی الدین کی عمر 91 برس تھی۔ وہ کئی روز سے علیل اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ضیا محی الدین کا انتقال آج بروز پیر 13 فروری کو علی الصبح ہوا۔ نجی اسپتال میں سرجری کے دوران اندرونی شریانی پھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق ضیا صاحب کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیس 4 امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

ضیا محی الدین کو 1962 میں فلم لارنس آف عریبیہ میں کام کرنے کا موقع ملا،انھوں نے فلم لارنس آف عریبیہ میں ایک یادگار کردار ادا کیا۔ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ مرحوم معین اختر کو پردے پر لانے والے بھی ضیا محی الدین صاحب ہی تھے۔

ضیا محی الدین نے’ضیا محی الدین شو’ کے نام سے ایک اسٹیج پروگرام کی میزبانی بھی کی۔

حکومت کی جانب سے انہیں فنی خدمات پر ن سال 2012 میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔