ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کیا،فائل فوٹو
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کیا،فائل فوٹو

شوکت ترین کیخلاف گھیرا تنگ، بغاوت کا مقدمہ درج ہو گیا

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کیخلاف گھیرا تنگ ہو گیا،ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے ان  کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔شوکت ترین کیخلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف مقدمے میں مدعی ارشد محمود ولد غلام سرور ہیں۔

ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرخزانہ نے دونوں وزرا کوکال آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کے لیے کی ۔

یاد رہے ایف آئی اے نے حکومت سے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازات طلب کر رکھی تھی،ایف ائی اے نے آڈیو لیکس تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا۔

گزشہ روز سابق وزیرخزانہ کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد حکومت نے ایف آئی اے کو انہیں گرفتارکرنے کی اجازت دیدی ہے۔

ایف اائی آر کا عکس
درج کی گئی ایف آئی آر کا عکس