جنوری 2023 میں ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 9.9فیصد کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوری 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 9.9 فیصد اور سال سالانہ  بنیادوں پر 13.1 فیصد کمی ہوئی

مرکزی بینک نے جنوری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانے سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں

ترجمان کے مطابق جنوری 2023ء میں ترسیلات زر میں 1.9 ارب ڈالر کی آمد ہوئی۔ ۔مالی سال 23ء کے ابتدائی سات مہینوں میں مجموعی طور پر 16 ارب ڈالر کی آمد ہوئی، اور ترسیلات زر میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی۔

جنوری 23ء میں ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (407.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (269.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (330.4 ملین ڈالر) اور امریکہ (213.9 ملین ڈالر) شامل ہیں۔