سابق وزیرِاعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی بھی سابق وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کے خلاف بول پڑے ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر شوکت ترین نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیے، ان کی گرفتاری کا کوئی جواز بنتا ہی نہیں ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو بہت پہلے اگاہ کر چکا ہوں کہ مریم نواز کی سربراہی میں اگر کوئی نئی قیادت آتی ہے تو اس کا حصہ نہیں بنوں گا کیونکہ میں نواز شریف کا ساتھی ہوں۔