اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو
اگلے مہینے ایچی سن کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے، فائل فوٹو

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا

لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے دوران پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، گورنر اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔

قبل ازیں سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق منعقدہ اجلاس میں گورنر بلیغ الرحمٰن سے مشاورت کی۔

پنجاب کے الیکشن سے متعلق گورنر ہاؤس لاہور میں اہم اجلاس ہوا جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے الیکشن کمیشن کے وفد نے مشاورت کی، آئی جی پنجاب بھی گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوئے۔

واضع رہے کہ الیکشن کمیشن میں گذشتہ روزاجلاس ہوا تھا جس میں کمیشن کے چاروں ارکان، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین نے شرکت کی تھی، اس اجلاس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کر کے مشاورت کا فیصلہ کیا  گیا تھا۔