اگلے 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، فائل فوٹو 
اگلے 5سال وہ نہ صرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے، فائل فوٹو 

عمران خان نے امریکا سے معافی مانگ لی،مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت گرانے کی امریکی سازش سے متعلق قوم سے جھوٹ بولا، عمران خان کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں، صرف جیل بھر دو، مار دو جلا دو کا بیانیہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جب عمران خان کو اندازہ ہو گیا ہے کہ امریکہ سپر پاور ہے اور اس کے خلاف بیان بازی سے حکومت بنانے کے بعد مشکلات کا خدشہ ہے تو حکومت گرانے کا سارا ملبہ جنرل (ر) باجوہ پر ڈال دیا۔ اب کہتے ہیں کہ جنرل باجوہ سپر کنگ تھے تو ایوان صدر میں ان سے چھپ چھپ کر ملاقاتیں کیوں کرتے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ رجیم چینج کو سازش قرار دینے والا آج خود اپنے بیانئے کو جھٹلا رہا ہے۔قوم کو بتائیں آپ نے امریکا سے معافی مانگ لی۔آپ کی حقیقی آزادی کے نعرے کا کیا ہوا،ہم کوئی ذہنی غلام ہیں، سائفر،ابسولوٹلی ناٹ ، امر باالمعروف کی مہم کا کیا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ذہنی معذور ہیں اور قوم کو بھی اسی سمت لگا دیا۔ملک تقسیم در تقسیم سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ عمران خان کو اقتدار کیلیے بس بیساکھی چاہئے ہوتی ہے، یہ اپنے طور پر حکومت میں آ ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں، صرف جیل بھر دو، مار دو جلا دو کا منفی نظریہ ہے۔ نوجوانوں کو جیل بھرو تحریک پر لگانا ان کے ساتھ بڑی زیادتی ہے، عمران خان کے اپنے بچے تو ملک سے باہر ہیں مگر پاکستان کے نوجوانوں کاخیال نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ نے ای کامرس اور آئی ٹی سیکٹر میں اقدامات کیے، سی پیک، ایکسپریس وے اور بجلی کے منصوبے شروع کئے، پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں بچوں کو وظائف اور لیپ ٹاپ دیے۔ سستا قرضہ اور کئی ایک اسکالر شپ پروگرام شروع کئے، نوازشریف نے کاروبار کیلیے آسان شرائط پر نوجوانوں کو قرضے دیے۔