ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی حکومت نے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔فیصلے کے بعد عمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں
قبل ازیں عمرہ ویزا والے مسافر صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے سفر کرتے تھے تاہم اب دمام، القسیم، ریاض سمیت تمام ائیرپورٹ سے آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔