نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)مودی سرکار نے بابری مسجد کیس کا متنازعہ فیصلہ سنانے والے 3ججوں کوریٹائرمنٹ کےبعد اعلیٰ سرکاری عہدوں سے نواز دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے بابری مسجد کیس سنانے والے ججوں میں سے ایک رانجن گوگوئی کو ریٹائرمنٹ پر راجیہ سبھا میں خارجہ امور، اطلاعات اور آئی ٹی کمیٹی کا چیئرمین بنادیا۔
اسی طرح دوسرے ایک اور جج عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر بنا دیا گیا جب کہ جسٹس اشوک بھوسان کو ریٹائرمنٹ کے بعد نیشنل ایپلیٹ ٹریبونل کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
خیال رہے کہ یہ تینوں ججز نومبر 2019 میں بابری مسجد کا کیس متنازع فیصلہ سنانے والے پانچ رکنی بنچ کا حصہ تھے جس نے مسجد کو مسمار کرکے مندر بنانے اور مسجد کے لیے کہیں اور جگہ دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔
مزید دو ججز کو بھی اعلیٰ سرکاری عہدے پر تعینات کیا جائے گا۔
مودی سرکار نےعدالت کے اس فیصلے کو اپنی فتح قرار دیا تھا