منی بجٹ:آرڈیننس کے بجائے فنانس بل پارلیمنٹ میں لانے کافیصلہ

اسلام آباد(امت نیوز)حکومت نے منی بجٹ کے لیے آرڈیننس لانے کے بجائے بل کی شکل میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزارت خزانہ کی جانب سےکل فنانس بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے

فنانس بل سے متعلق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔

صدر مملکت نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر اعتراضات اٹھا ئے تھے اور اسے بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی تجویز دی۔

اس کے بعد وفاقی حکومت نے منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے نہ لانے کا فیصلہ کیا۔