فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر نہیں مان رہے تو کارروائی ہونی چاہئے،فوادچوہدری

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جا رہا ہے، گورنر نہیں مان رہے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

زمان پارک لاہور میں اسد عمر اور حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنانے کی تحریک چلا رہی ہیں۔ اعلیٰ عدلیہ کو منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے، ججز پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو شہری حقوق کے تحفظ پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ کسی کا بھی آسکتا ہے، ذمے داری فیصلہ کرنے والے پر آئے گی، آئین کو بھی سبوتاژ کر دیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہو گا۔

فواد چوہدری نےکہا کہ ہماری جیل بھرو تحریک کی تیاری مکمل ہے، جو صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہوسکتی ہے۔