کراچی(امت نیوز)ملک میں ایندھن کی کمی نے ہوا بازی کے شعبے کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایدھی ایئر ایمبولینس سمیت ملک بھر میں 157 طیارے گراؤنڈ کردیئے گئے ۔ 12 فلائنگ اسکولوں کی سرگرمیاں بند پڑی ہیں
چھوٹے طیاروں میں اے وی گیسولین بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے، ملک بھر میں جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کو 3 ماہ سے ایندھن کی کمی کا سامنا ہے۔
فلائنگ اسکولز اور ایوی ایشن انجینئرنگ سمیت جنرل ایوی ایشن کی دیگر سرگرمیاں بند ہونے سے روزگار کے ذرائع بھی ختم ہو رہے ہیں۔
سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت سے جنرل ایوی ایشن کو مشکلات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے سے ایندھن پورٹ پر پھنسا ہے، درآمد فیول کے لئے 23 ہزار ڈالر مالیت کی ایل سیز بھی نہیں کھولی جا رہیں۔