شاہنواز دھانی زخمی،پی ایس ایل 8 سے باہر ہونے کا خدشہ

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے زخمی ہونے کے بعد ان کے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ 8سے باہر ہونےکا خدشہ پیدا ہوگیا ہے

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی  میں فریکچر ہوگیا ہے، ان کی انگلی لاہور قلندرز کے سکندر رضا کی شاٹ لگنے سے فریکچر ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کے لیے مشاورت جاری ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ شاہنواز دھانی کے متبادل ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ ہو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو دیدی تھی