سچائی بتانے پر مودی  نےبی بی سی کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں

بھارت (اُمت نیوز)سچائی بتانے پر مودی سرکار نے بی بی سی کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹیکس نے بھارت میں قائم بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔ملازمین کے موبائل فون ضبط کر کے انہیں گھر جانے کو بھی کہا گیا ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں محکمہ انکم ٹیکس کے 15 اہلکاروں نے کارروائی کی ہے۔
بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات پرتلاشی کی گئی ہے۔
واضح رہے بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر، بھارتی مسلمانوں، گجرات قتل عام، ہندو انتہا پسندی اور دیگر عوامل کا جائزہ لیا تھا۔ بی بی سی کا کہنا تھا کہ مودی کی وزارت عظمیٰ، حکومت میں مسلمانوں سے روا سلوک بارے متواتر الزامات لگائے گئے۔ یہ سلسلہ وار کہانی الزامات کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے گی۔
نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیریز کا مقصد مودی کا ہندو انتہاء پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سنگ سے تعلق، بھارتیہ جنتا پارٹی میں ابھرنے کا جائزہ لینا ہے۔
مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر شب خون مارنا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ، شہریت قانون کی جانچ ہے۔ لیکن بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی بی سی کو نشانے پر رکھ لیا ہے۔