کراچی: ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں کم ہونے لگیں،پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیوایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کی قیادت میں وفد آج شام پانچ بجے ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد پہنچے گا، وفد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا پیغام رابطہ کمیٹی کو پہنچائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد کی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات دور کرنے اور نئی یوسیز کے اضافے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
دوسری جانب ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے بھی شام چار بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں مصطفی کمال بلدیاتی حکومتوں پر ماضی میں پاس کیے گئے بلز پر بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ بندیوں کے معاملے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا، جو بعد میں مؤخر کردیا تھا۔