کراچی(کامرس ڈیسک)بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ صرف آئی ایم ایف کے پیکیج سے پاکستان کی معیشت بحال ہونے کا امکان نہیں، پاکستانی معیشت کو مسلسل اور حقیقی طور پر مضبوط، مستقل انتظامیہ کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 33 فیصد ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق خوراک کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کو ادائیگیاں کرنا پڑیں گی جس سے غربت بڑھے گی، روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدات مہنگی ہو رہی ہیں۔
نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمت میں اضافے سے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گا، پاکستان میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنا ہوگا، پاکستان میں رواں برس معاشی ترقی کی شرح 2.1 فیصد رہنے کی توقع ہے