ملتان(اسپورٹس ڈیسک)ملتان سلطانز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 111رنز کا ہدف 39گیندیں قبل ہی حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 3رنز کے مجموعی اسکور پراس وقت گری جب شان مسعود 3رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد کپتان محمد رضوان اور رائلے روسونے جم کر بیٹنگ کی اور ٹیم کو فتح دلادی ۔ محمد رضوان نے 28رنز اسکور کئے ، رائلے روسو 42 گیندوں پر 78رنز جوڑنے میں کامیاب رہے
ملتان سلطانز کی واحد وکٹ نوان توشارا کے حصے میں آئی ۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 110رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی
ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ کی بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی ۔ اور پھر سنبھل نہ سکی، وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں کوئٹہ کے صرف چار کھلاڑیوں کا اسکور ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا ۔ کپتان سرفراز احمد صرف 2 رنز بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین 22، محمد حفیظ 18 محمد نواز 14، عمر اکمل 11 اور اور مارٹن گپٹل 7 رنز بنا سکے۔
ملتان سلطانز کے احسان اللہ سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے انہوں نے 5وکٹیں حاصل کیں ،سمین گل اور عباس آفریدی نے 2-2وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا ۔ عثمان میر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی