پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ملتوی

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان نویں جائزے کے لیے ہونے والے ورچوئل مذاکرات کل تک ملتوی کردیئے گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق جائزہ مذاکرات آئی ایم ایف کی درخواست پر ملتوی کیے گئے ، آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا جائزہ لینے کے لیے وقت مانگا ہے۔

آئی ایم ایف پیشگی شرائط پرعمل درآمد کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات شروع کرے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہہ چکے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے معاہدہ آئندہ ہفتے ہی ہو سکے گا۔