کراچی (اُمتنیوز) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کا ایک اور بولر انجری کا شکا ر ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میر حمزہ انگلی میں فریکچر کے سبب اگلے میچز میں دستیاب نہیں ہونگے۔گزشتہ روز میچ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔
میر حمزہ کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے فرنچائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر کی انگلی میں فریکچر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہ نواز دہانی بھی انگلی کے فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں۔